وزیر داخلہ رحمن ملک کی مداخلت سے خلیجی ممالک نے محدود مدت کے لئے پاکستانی تارکین وطن کو پرانے پاسپورٹ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر داخلہ نے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پرانے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد صرف مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ پر سفر ممکن ہو گا۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ اور پولیس افسر کو پاکستان بھیجا جائے تاکہ وہ عدالت میں بیان ریکارڈ کراسکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے حالیہ وزرائے داخلہ مذاکرات میں طے شدہ روڈ میپ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وزیر داخلہ نے ہفتے کو وزارت داخلہ میں پاکستان اور افغانستان کے لئے متحدہ عرب امارات کے خصوصی نمائندے علی محمد الشمسی سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کیا اور اخبار نویسوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایک کروڑ پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری ہو چکے ہیں کل (منگل کو) اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں پرانے مینوئیل پاسپورٹ منسوخ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد کوئی پاکستانی مینوئیل پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکے گا۔ صرف مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ قابل استعمال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ایک جاری عمل کا نام ہے جو کبھی دھیمے اور کبھی تیز ہو جاتے ہیں۔ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے اور دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے جس روڈ میپ پر اتفاق کیا اس پر عمل کیا جائے گا۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=451392
Recent comments
2 weeks 7 hours ago
3 weeks 3 days ago
3 weeks 3 days ago
5 weeks 4 hours ago
6 weeks 2 days ago
6 weeks 3 days ago
6 weeks 3 days ago
6 weeks 4 days ago
6 weeks 5 days ago
6 weeks 6 days ago